ضمنی الیکشن، ٹی ایل پی نے 6 نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

ضمنی الیکشن، ٹی ایل پی نے 6 نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان نے 6 نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے۔ تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے  نا ظم اعلیٰ علامہ غلام عباس فیضی کے مطابق پی پی 07 سے رانا منصور پی پی 140 سے جاوید اقبال کو جاری کیے گئے ہیں۔ اس طرح پی پی 158 سے بلال شیخ پی پی 167 سے حسنین احمد شہزاد پی پی 168 سے امجد عباسی پی پی 170سے ٹی ایل پی ضلع لاہور کے امیر علامہ جمیل احمد شرقپوری کو ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 6 حلقوں کے لیے 47 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔مجلس شوریٰ کے اراکین نے تمام امیدواران کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پارٹی ٹکٹ کا اعلان کیاگیا۔ جن میں چار حلقے لاہور ایک شیخوپورہ اور ایک راولپنڈی کا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی ان خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان کے یہ امیدوار ہونگے اور کرین جماعت کا انتخابی نشان ہے علامہ غلام عباس فیضی کا مزید کہنا تھا کہ باقی حلقوں کے امیدواران کا بھی ایک دو روز میں اعلان کردیا جائے گا۔ کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں ضمنی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں ۔ 

ٹی ایل پی

مزید :

صفحہ آخر -