حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے ہم ڈرنے والے نہیں،میاں اسلم اقبال 

 حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے ہم ڈرنے والے نہیں،میاں اسلم اقبال 

  

لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے ہم ڈرنے والے نہیں، ہر ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے مہنگائی کے بم نے غریب شہری کو کہیں کا نہیں چھوڑا یہ حکومت صرف اپنے کیسوں کو ختم کرانے آئی ہے اسمبلی میں مرضی کی قانون سازی کرائی جا رہی ہے سابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف جتنے مرضی مقدمات درج کرلیں ہماری ضمانتیں بھی ہورہی ہیں مہنگائی میں ہوش روبا اضافہ ہوچکا ہے مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے حکومت کی توجہ ہم پر مقدمات بنانے پر ہے ہمارے احتجاج بھی ہونگے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں،علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماحماد اظہر نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایف ٹی ایف سے نام نکالنے کی مبارکباد میں دہشت گردی عدالت کے باہر موصول کرو گا منی لانڈرنگ کے حوالے سے ہم نے بہت کام کیا مریم نواز اور رانا ثناء  اللہ کو بتانا چاہتا ہوں جتنے مرضی مقدمات قائم کردیں گھبرانے والے نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما

مزید :

صفحہ آخر -