عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،ڈی جی حج مکہ

عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،ڈی جی حج مکہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ابرار مرزا ڈائر یکٹر جنرل حج نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کو منیٰ مزد لفہ اور عرفات میں مکتب ہر ممکن طریقے سہولیات فراہم کرے تاکہ حج کے دنوں میں ہمارے حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ اس سلسلہ میں پاکستان حج مشن اور مکتب  کے مالکان اور نمائندگان کے درمیان پاکستان ہاؤس مکہ میں میٹنگ ہوئی جس ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائر یکٹر معاونین ڈاکٹر اختر عباس، ڈائر یکٹر ساجد اسدی، سیکٹر کمانڈرز، سعودی مکتب اور ٹرا نسپورٹ کمپنیز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ابرار مرزا ڈائر یکٹر جنرل حج  نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کو منی مزد لفہ اور عرفات  میں بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان حج مشن اور مکتب کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ حجاج کی کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حجاج کے مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمرے کی تشکیل اور اس فریضے کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایاجا ئے گا۔ مکتب کے مالکان اور نمائندگان نے شرکاء کو اپنی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ حجاج کرام کے لیے بہترین رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات مکمل ہیں معاونین کے لیے حجاج کی خدمت اور راہنمائی اولین ترین فریضہ ہے ساجد اسدی ڈائر یکٹر مکہ نے کہا گذشتہ حج آنے والے مسائل اور ان کے بریفنگ دیتے ہوئے نئی حکمت عملی کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو بریف کیا۔

ڈی جی حج مکہ

مزید :

صفحہ آخر -