میران شاہ،دہشتگردوں اور فورسز میں جھڑپ،ایک جوان شہید،ایک دہشتگرد ہلاک

  میران شاہ،دہشتگردوں اور فورسز میں جھڑپ،ایک جوان شہید،ایک دہشتگرد ہلاک

  

     راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 32سالہ نائیک زاہد احمد نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -