اپنی سیاست کمزور کر کے ملک بچایا،آئندہ حکومت ملی تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا:آصف زرداری

اپنی سیاست کمزور کر کے ملک بچایا،آئندہ حکومت ملی تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں ...

  

       لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا۔بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات میں سابق صدر نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔انہوں نے کہاکہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی، انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں، کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے، گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔ لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔ اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -