دعا زہرہ کے والد نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

دعا زہرہ کے والد نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دعا زہرہ کے والد نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون کو دعا زہرا کو مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دعا زہرہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے۔ دعا زہرہ کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں دعا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے جبکہ نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق اس کی عمر 14 سال ہے۔درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے درخواست پر سماعت متوقع ہے۔

 دعا زہرہ 

مزید :

صفحہ اول -