پیٹرول مہنگا، فواد چوہدری کی اونٹ پر سواری، ویڈیو وائرل ہوگئی

پیٹرول مہنگا، فواد چوہدری کی اونٹ پر سواری، ویڈیو وائرل ہوگئی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیٹرول مہنگا ہونے پر اونٹ پر سفر کرنا شروع کردیا۔فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں کو اونٹ کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ہجوم فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی اونٹ پرسوار ہوئے دیکھنے کے لیے موجود ہے۔فراز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کنیال روڈ (جہلم)کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ، اونٹوں پر سواری کی۔انہوں نے لکھا کہ کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دیگی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی۔

 اونٹ پر سواری

مزید :

صفحہ اول -