فیٹف قانون سازی کی مخالفت کرنے والے معافی مانگیں،شیریں مزاری

   فیٹف قانون سازی کی مخالفت کرنے والے معافی مانگیں،شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فیٹف سے متعلق پی ٹی آئی کی قانون سازی کی مخالفت کرنیوالے معافی مانگیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری نے حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حنا ربانی کھر سمیت امپورٹڈ سرکار میں موجود دیگر جماعتوں کے اراکین کو عمران خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، اعتراف کرو کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ جو آج عمران خان کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں قوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں نون لیگ کے دور حکومت میں شامل کیا گیا اور اب حنا ربانی کھر جو باتیں کررہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں۔
شیریں مزاری

مزید :

صفحہ اول -