ڈیرہ‘ غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی‘ متعدد مسمار

  ڈیرہ‘ غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی‘ متعدد مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک ڈی آئی خان ریجن ساجد خان نے بنوں میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات ہٹا کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرا لی اسسٹنٹ ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک ساجد خان اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جائیداد 143/Eاور 143/EAکو واگزار کرا لیا قبضہ مافیا کے سربراہ اعزاز علی قریشی کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے مذکورہ جائیداد کے مین گیٹ پر قبضہ کر کے لیٹرین وغیرہ تعمیر کر لی تھیں جس سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی کمرشل مارکیٹ بند ہوکر رہ گئی تھی جبکہ محکمہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کیلئے متعلقہ شخص کو قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹس بھی جاری کیئے گئے لیکن پھر بھی وہ ان تجاوزات کو نا ہٹانے پر بضد تھے جس پر محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک ساجد خان نے ضلعی پولیس آفیسربنوں سے فورس طلب کی اور ایس ایچ اوسٹی بنوں اور ان کی فورس کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے مکمل تجاوزات ہٹا دیئے گئے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی مارکیٹ کا راستہ بحال کرادیا اس موقع پر مارکیٹ کے تمام دوکانداروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک ساجد خان کو بہترین کاروائی کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔