ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہری سراپا احتجاج

  ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رْک سکا، شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے نیچے نہیں آیا کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 سے 12 گھنٹوں کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے حیدرآباد میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں اور امتحان دینے والے طلبہ کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑا پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،کوئٹہ میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی اس کے علاوہ پشین کے علاقے خانوزئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر کوئٹہ ڑوب شاہراہ بلاک کردی ادھر پنجگور میں بجلی کی سپلائی پانچویں روزبھی معطل ہے۔
لوڈشیڈنگ