غیر معیاری اشیا برآمد، برآمد شدہ غیر معیاری اشیا تلف،متعدد دکانداروں کو جرمانے

غیر معیاری اشیا برآمد، برآمد شدہ غیر معیاری اشیا تلف،متعدد دکانداروں کو ...

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)نیشنل فوڈز کمپنی لمیٹیڈ کی شکایت پرحلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے نیشنل فوڈز کے نمائندوں کے ہمراہ کمشنری بازار، باکھری بازارمیں متعدد دکانوں پر چھاپے، نیشنل فوڈز کے نام پر غیر معیاری اشیا برآمد، برآمد شدہ غیر معیاری اشیا تلف،متعدد دکانداروں کو جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل فوڈز کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے حلال فوڈ اتھارٹی کے صوبائی حکام کونیشنل فوڈ کی مصنوعات کی آڑ میں غیر معیاری اشیا جن کے نیشنل فوڈز کے مونو گرام سے ملتے جلتے لیبل تبدیل کرکے صارفین کو غیر معیاری اشیا فروخت کرکے ان کی صحت سے کھلواڑ کی تحریری شکایات ارسال کی گئی تھیں جس پر صوبائی حکام کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمد کی نگرانی میں حلال فوڈ کی ٹیم نے نیشنل فوڈز کمپنی لمیٹیڈکے لیگل ایڈوائزز وقار اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ ارسلان کے ہمراہ کمشنری بازار اور باکھری بازار میں متعدد ددکانوں پر چھاپے مارے اور ان دکانوں سے مس لیبل مصنوعات برآمد کرکے غیر معیاری اشیا موقع پر تلف کردیں اور ان دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمدکا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ صارفین کو صاف شفاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صارفین ملاوٹ اور کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں براہ راست حلال فوڈ اتھارٹی دفتر میں شکایت کرسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -