بھارت،متنازع فوجی بھرتیوں کیخلاف کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج جاری

  بھارت،متنازع فوجی بھرتیوں کیخلاف کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج جاری

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں فوجی بھرتیوں سے متعلق نئے متنازع نظام کے خلاف احتجاج کئی شہروں میں پھیل گیا، جسے روکنے کیلئے حکومت نے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور سوشل میڈیا ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے فوجی بھرتیوں کے نئے اور متنازع حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنے میں ناکامی پر عوامی اجتماعات روکنے کیلئے ریاست بہار کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق مشرقی ریاست کے 38 میں سے 15 اضلاع میں سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے 250 افراد کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کررہی ہے۔متنازع حکومتی پالیسی کے خلاف بھارتی ریاست بہار، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔مودی حکومت کا کہنا ہے کہ ”اگنی پتھ“ نامی نئے نظام کا مقصد 4 سالہ معاہدے پر فوج میں بھرتی کرنا ہے، تاکہ فوج میں اوسط عمر کو کم کرنے کے ساتھ پنشن کے اخراجات بھی کم کیے جا سکیں۔

بھارت احتجاج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -