چارسد‘ پی پی کو دھچکا‘ اسد اللہ ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل 

  چارسد‘ پی پی کو دھچکا‘ اسد اللہ ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل 

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی نائب صدر اسد خان ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد جمہوری پارٹی ھے۔ مصباح اللہ۔ اس سلسلے میں مرکز اسلامی چارسدہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر اسد خان نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ھوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ھارون خان،محمد جسیم عمرزئی،صدام عمرزئی،حیات خان، بدیع الزمان، مجاھد علی اور دوسرے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ھے جو حقیقی معنوں میں ایک جمہوری پارٹی ھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی واحد ایسی پارٹی ھے جس پر کرپش کے الزامات تک نہیں ھیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں جماعت اسلامی نے جو کردار ادا کیا ھے اس سے جماعت اسلامی کا گراف مزید بڑھ گیا ھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں  جماعت اسلامی کا یہ موقف سچ ثابت ھوگیا ھے کہ  پی ٹی آئی اور پی ڈی ای ایم دونوں عوام کی خیر خواہ نہیں ھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ اور موجودہ دونوں حکومتوں نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ضلعی امیر مصباح اللہ نے کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرارھی ھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آتے ھی آئی ایم ایف کے در پر سجدہ ریز ھوگئے۔پاکستان کی تمام حکومتیں آئی ایم ایف کی غلام رھی ھیں۔انہوں نے اسد خان اور اْن کے ساتھیوں کو جماعت اسلامی میں شامل ھونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسد خان کی شمولیت سے جماعت اسلامی کو ایک بہترین سیاسی ورکر ملا گیا ھے۔اور یہ جماعت اسلامی کی تقویت کا سبب بنے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -