حضورؐ کی شان میں گستاخی‘نمکمنڈی میں احتجاجی مظاہرہ

  حضورؐ کی شان میں گستاخی‘نمکمنڈی میں احتجاجی مظاہرہ

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز بھارت میں شان رسالتؐ میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں سینکڑوں کارکنوں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے شان رسالتؐ کے حق اور گستاخی کرنے والی ملعونہ مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا‘مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت میں شان رسالتؐ کی شان میں گستاخی کرنے والی ملعونہ مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر قیصر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مودی سرکار، ان کی جماعت اور نظریہ انسانیت دشمن، انتہا پسند اور دنیا کیلئے خطرہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ حضوؐرمحسن انسانیت اور رحمت اللعالمینؐ ہیں، جن کا پیغام امن، انسانی حقوق اور عالمی رواداری کا درس دیتا ہے،یہ اقدام اربوں مسلمانوں کی دل آزاری، انسانیت دشمنی ہے، او آئی سی، عالمی ادارے اور دیگر تنظیمیں مودی حکومت اور ان کے رہنماؤں کے بیانات اور اقدامات کا نوٹس لیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -