کمشنر پشاور ڈویژن کا منشیات بحالی مراکز کا دورہ 

کمشنر پشاور ڈویژن کا منشیات بحالی مراکز کا دورہ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر احتشام، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد، اسسٹنٹ کمشنر پشاور عبید ڈوگر اور دیگر افسران کے ہمراہ  پشاور کے مختلف بحالی مراکز الخدمت فاونڈیشن، کیئر فاونڈیشن،دا حق آواز اور دوست فاونڈیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بحالی مراکز میں نشے سے پاک پشاور مہم کے دوران تحویل میں لئے گئے زیرِ علاج نشے کے عادی افراد سے ملاقات کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات‘ صحت،کھانا پینا اور دیگر سہولیات بارے آگاہی حاصل حاصل کی بحالی مراکز میں سہولیات فراہمی پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر پشاور دورے کے دوران نشے کے عادی افراد سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ وقت گزارا کمشنر پشاور نے مریضوں سے نشے کی جانب جانے کی وجوہات معلوم کئے اور ان کو تسلی دی۔اس موقع پر انہوں نے نشے کے عادی افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لینے دوسرے مرحلے میں ان کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ مکمل صحت یابی کے بعد ان کو باعزت روزگار دیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ نشے کی جانب نہ جاسکے۔نشے کے عادی افراد نے ان کو گندگی سے اٹھانے اور صاف ستھرے ماحول میں علاج فراہمی پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا شکریہ ادا کیا اور ان کو دعائیں دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -