صوابی‘ موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

  صوابی‘ موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

صوابی (بیورو رپورٹ)ٹوپی پولیس نے بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ 05 لاکھ روپے برآمد کرلی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوابی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر ایوب خان بمع پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی دو رکنی چور گروہ ٹریس کرلیا۔ایس ایچ او ٹوپی ایوب خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ واصل خان سکنہ باجوڑ گرفتار کرکے دوران انٹاروگیشن معلوم ہوا کہ ملزم نے متعدد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کیں۔ ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ 05 لاکھ روپے برآمد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مقدمہ میں مطلوب دوسرا ملزم طاہر پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ اب ملزم واصل کو گرفتار کرکے جس سے انٹاروگیشن کی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -