موجودہ مہنگئای کرپشن اور سودی نظام کیخلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں:سراج الحق

  موجودہ مہنگئای کرپشن اور سودی نظام کیخلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں:سراج الحق

  

       مٹہ (رحیم خان)  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی موجودہ مہنگائی کرپشن اور سودی نظام کی خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ناکام اور غلط پالیسی اور غلام حکمرانوں کی وجہ سے اس وقت ملک مکمل طور پر ائی ایم ایف ورلڈ بینک اور امریکہ کا غلام اور کالونی بن چکا ہے جس کا زندہ ثبوت یہ ہے کہ ہم اپنے ملک میں اپنے عوام کیلئے پٹرول اور بجلی کی قیمت مقرر نہیں کرسکتے آج ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ 2 لاکھ 28 ہزار کا مقروض پیدا ہوتاہے،پاکستان زرعی ملک، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ملک دوسروں کامحتاج ہے، مشرف نے عافیہ صدیقی، نواز شریف نے ایمل کونسی کو امریکہ کے حوالے کیا، عمران خان نے مودی بلاشرط ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کیا،پاکستان بنا،جغرافیہ آزاد ہوا لیکن اسلام نافذ نہ ہوسکا،پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے سے چوکیدار تبدیل مگر نظام نہیں بدلا۔25 جون کو پنجاب سے اسلام آباد کی طرف ٹرین مارچ کریں گے، 25 جون کے بعد جماعت اسلامی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی تحصیل مٹہ کے زیر اہتمام چنار شادی ہال میں ایک بڑے عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا  جرگہ میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی آبائی گاؤں سے شمولیت کا آغاز حقیقی تبدیلی کی نوید ہے، عوام کے تعاون سے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے خلاف متحد ہوجاتی ہیں، اپوزیشن اور حکمران جماعتیں سب ایک ایجنڈے پر قائم ہیں،ظلم کے نظام کے خلاف بغاوت کرنے کا وقت آگیا ہے، پی ڈی ایم کی وزارتیں جماعت اسلامی نے ٹھکرادیں،جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں نظام سے ہے، وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کے خلاف فیصلہ ماننے کو حکمران تیار نہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ غلامی کے معاہدے ختم کرنے کا وقت آگیاہے،9500 کے بجٹ میں 4 ہزار ارب قرضہ سود سمیت واپس دیا جائے گا،  وی آئی پی کلچر، کرپشن اور غیر ضروری اخراجات ختم کرکے معیشت بہتر ہوسکتی ہے، سودی نظام کو ختم کرکے  اسلامی بنکاری کا آغازکریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام سے بغاوت کرکے میدان میں اترے ہیں، آئی ایم ایف سے  نجات کے لئے23 جون کو معاشی ماہرین کو مدعو کیا ہے۔جرگہ سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق،ڈاکٹر خالد فاروق،سابق ضلع امیر ڈاکٹر فضل سبحان،تحصیل امیر ثناء اللہ فاروقی سابق تحصیل امیدوار اظہار اللہ اور دیگر نے خطاب کیا اور عوامی جرگہ میں جماعت اسلامی کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سیراج الحق جب چنار شادی ہال خطاب کیلئے پہہنچ گیا تو انکا تاریخی انداز میں استقبال کیا گیا ادھر عوامی جرگہ کے خصوصی خطاب سے پہلے سیراج الحق دیگر قائدین کیساتھ مٹہ توتکے انعام اللہ خان کے حجرے بھی گئے انہوں نے بیدرہ میں ایک مدرسے کا افتتاح بھی کیا جبکہ انہوں نے راحت کوٹ کا بھی دورہ کیا سیاسی مبصرین کی مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سیراج لحق کا دورہ مٹہ موجودہ وقت میں ایک کامیاب اور تاریخی دورہ قرار دیا گیا اور جس انداز سیراج الحق اور دیگر قائدین کی شاندار استقبال کی گئی وہ جماعت اسلامی کیلئے ایک نیک شکون بات ثابت ہوسکتی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -