ڈی پی او ٹانک کی عسکری حکام کے ہمراہ شہید کانسٹیبل محسن علی کے گھر آمد 

  ڈی پی او ٹانک کی عسکری حکام کے ہمراہ شہید کانسٹیبل محسن علی کے گھر آمد 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او ٹانک کی عسکری حکام کے ہمراہ شہید کانسٹیبل محسن علی کے گھر آمد شہید کے بچوں سے اظہار محبت اور اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاء کی قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، ڈی پی او ٹانک کی شہید کے اہلخانہ کو تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد نے عسکری حکام کے ہمراہ گزشتہ روز شہید ہونے والے ٹریفک کنسٹیبل محسن علی کے گھر واقع گاؤں نندور جاکر شہید کے لواحقین سے تعزیت کی انکے بچوں سے محبت اور ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی رورل حسین غلام بنگش سمیت ٹانک پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے شہید کے لواحقین کو تسلی دیتے ہوئے   ڈی پی او ٹانک کا کہنا تھا کہ شہید کنسٹیبل محسن علی کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور ان کے قاتلوں کو بہت جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -