ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کیلئے سال 2021-22کانظر ثانی شدہ بجٹ منظور

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کیلئے سال 2021-22کانظر ثانی شدہ بجٹ منظور

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فنانس اینڈ(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 پلاننگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی ہے۔فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں سال22۔2021کا نظرثانی شدہ بجٹ 792ملین منظور کیا گیا۔جب کہ مجوزہ بجٹ سال23۔2022کا 1257ملین رکھنے کی سفارش کی گئی۔جس میں ترقیاتی بجٹ 411 ملین کا تخمینہ شامل ہے اور 500 کلو واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔مزید یونیورسٹی کے جاری زرعی تحقیقی منصوبوں جوکہ  60 سے زائد ہیں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شریک تمام ممبران نے جامعہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور تمام ممبران نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے  اقدامات کو خوب سراہا اور اتنے کم عرصے میں زرعی تحقیقی میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن  کمیشن سے ڈائریکٹر فنانس ثمینہ درانی،سیکرٹری فنانس کے نومینی ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ  چودھری شاہ سوار،سیکرٹری زراعت پنجاب لاہور کے نومینی ڈپٹی سیکرٹری زراعت پلاننگ ڈاکٹر احمد بلال،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،محمد رفیق فاروقی،عمران محمود،آصف نواز،عظیم افضال،شکیل احمد،شیر زمان، اور محمد فرحان نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -