بار ایسوسی ایشن جہانیاں میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی
جہانیاں (نمائندہ خصوصی)بار ایسوسی ایشن جہانیاں میں مہنگائی کے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت صدر بار چوہدری حبیب اللہ وڑائچ نے کی اس موقع پر صدر بار چوہدری حبیب اللہ وڑائچ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری روبینہ اسماعیل قاضی ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالرحمن جہانیاں ایڈووکیٹ، ہارون الرشید نظامی ایڈووکیٹ، نائب صدر گلشن آصف چوہان اہڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران مہنگائی کے مارے ہوئے عوام پرظلم در ظلم کرنے سے باز رہیں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہوشربا مہنگائی نے شہریوں کے ہوش اڑا کررکھ دئیے ہیں سفید پوش اور غریب طبقے کیلئے زندگی اجیرن بن چکی ہے حکومت نے گزشتہ 18 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 84 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 115روپے اضافہ کیا ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15روپے سے زائد اضافہ کیا ہے اور مزید اضافہ ہونے کا بھی عندیہ دیا جارہا ہے جو عوام پر ظلم عظیم کرنے کے مترادف ہوگا اس موقع پر بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے وکلا کثیر تعداد میں موجود تھے۔