زیادہ رقم بارے استفسار،کھاد ڈیلرآپے سے باہر،کاشتکار پر تشدد

زیادہ رقم بارے استفسار،کھاد ڈیلرآپے سے باہر،کاشتکار پر تشدد

  

چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر)چوک سرور شہید میں کھاد مافیا آپے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 سے باہر ہو گیا ہے کاشتکار نے ڈیلر کی طرف سے یوریا کھاد کے 2600 روپے مانگنے پر احتجاج کیا تو کھاد ڈیلر نے چکنمبر 550tda کے کاشتکار محمد عابد پر شدید تشدد کیا جس پر درجنوں کاشتکار اکٹھے ہوگئے اور اے سی آفس چوک سرور شہید کے سامنے احتجاج کیا کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ کھاد ڈیلرحکومتی نرخوں پر کھاد نہیں دیتے اور بدتمیزی بھی کرتے ہیں اے سی سرور شہید محمد نعیم بشیر نے کاشتکاروں کی شکایت پر مذکورہ کھاد ڈبلر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پہلے کھاد لینے کے لیے فرد ملکیت دکھانی پڑتی تھی لیکن اب کھاد ڈیلرز کا 100 روپے بڑھا دیا گیا ہے اب تمام کھاد ڈیلر 1950 روپے میں یوریا کھاد فروخت کریں گے اور تمام کاشتکار ڈائریکٹ ڈیلرزسے کھاد لیں اگر کوئی ڈیلر کھاد نہ دے تو مجھے اطلاع دیں اس ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اے سرور شہید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی رٹ ہر حال میں قائم کی جائے گی اور کاشتکاروں کو حکومت کے مقررہ نرخوں پر کھاد مہیا کی جائے گی کھاد ڈیلرز اس بات کو یقینی بنائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -