راجن پور،مسلح افراددن دھاڑے گھی ڈیلرزکولوٹ کر فرار

راجن پور،مسلح افراددن دھاڑے گھی ڈیلرزکولوٹ کر فرار

  

راجن پور(نامہ نگار)دن دھاڑے گھی ڈیلرز سے تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لاکھوں روپے چھین کر فرار، علاقے میں خوف و ہراس عوام عدم تحفظ کا شکار، تاجر کمیونٹی نے واقع کی پرزور مذمت کی جبکہ پولیس ملزمان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے،(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دوپہر تقریبا دو بجے کے قریب جام پور کے تاجر رہنماں غوثیہ گھی ڈیلرز محمد اقبال،محمد جاوید اپنے ذاتی موٹر سائیکل پر سوار گھی کی وصولی کیلئے دونوں بھائی کوٹلہ مغلاں سے دکانداروں سے وصولی کرکے جب کوٹلہ دیوان کے نزدیک پہنچے تو پیچھے سے موٹر سائیکل 125 پر تین نامعلوم افراد نے روکنے کو کہا تو  نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد اقبال کو زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گر گئے جبکہ ملزمان نے رقم کا بیگ چھین کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب شور واویلا پر نزدیکی ہمسایوں نے موقع پر آکر جان بچائی پولیس کو اطلاع کرنے پر پولیس تھانہ صدر جام پور کے تفتیشی افسر شاہد رسول خان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مضروب کو میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور منتقل کیا جبکہ مرکزی انجمن تاجران نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری کی گرفتاری عمل میں لاکر ریکوری کی جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ پولیس تھانہ صدر جام پور نے مدعی محمد جاوید ولد عمر ڈڈا قوم موہانہ کی مدیعت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -