6گھنٹے سے زائد متواتر بجلی بند،ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے تاجر سراپا احتجاج

6گھنٹے سے زائد متواتر بجلی بند،ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے تاجر سراپا احتجاج

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)6گھنٹے سے زائد متواتر بجلی کی بندش کے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 معمول پر ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے تاجر سراپا احتجاج بن  گئے چیف ایگزیکٹو میپکو سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا چیئر مین ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ملک کامران نذیر اور جنرل سیکرٹری محمد حسین سندھو نے میپکو انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک میڈیسن مارکیٹ میں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے کئی کئی گھنٹے لگاتار بجلی کی بندش کے باعث فریج میں پڑی ادویات خراب ہوجاتی ہیں روزانہ ہزاروں روپے کا نقصان برداشت کررہے ہیں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے تاجروں کا بھی برا حال ہے ان حالات میں کاروبار کرنا مشکل ہوگیا سیکرٹری پانی و بجلی،چیف ایگزیکٹو میپکو ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں دن کے اوقات میں بجلی کی بندش ختم کروائیں ورنہ تاجر میپکو آفس کا گھیرا کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -