گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی کی ملاقات

  

ملتان(وقائع نگار)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 الطاف احمد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاس لاہور میں ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے چانسلر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور گورنر پنجاب کے درمیان یونیورسٹی آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں بارے گورنر پنجاب کو بریفننگ دی اور یونیورسٹی کو درپیش چیلنجوں بارے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے یونیورسٹی ایکٹ اور سنڈیکیٹ ممبران کی منظوری سمیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈنگ کی بھی درخواست کی۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس موقع پر پبلک یونیورسٹیز کی مشترکہ کانفرنس بلانے اور پنجاب حکومت کے ای روزگار پروگرام"میں میڈیکل ٹرانسکرپٹ کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے متعلقہ تمام آمور میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ دوسری جانب وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے یونیورسٹی کے امور میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -