ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنیکا فیصلہ 

ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنیکا فیصلہ 

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازی خان کے کاروباری حلقوں کیلئے اچھی خبر آ گئی اورڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 گیاہے۔سینئیر صوبائی وزیر سردار اویس خاں لغاری کی سفارشات پر پنجاب حکومت نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیرہ غازی خان کیلئے ساڑھے سترہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اپنے دورہ ڈیرہ غازی خان پر انڈسٹریل پارک کے قیام کا اعلان کریں گے۔جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع ڈیر ہ غازیخان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اس حوالے سے سردار اویس خان لغاری نے انڈسٹریل سٹیٹ اور انڈسٹریل پارک بنانے کی سفارشات پیش کیں جس پر وزیر اعلی نے بجٹ میں رقم مختص کرا دی ہے. انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آ سکیں گے. اس سلسلے  میں چیمبر آف کامرس کی طرف سے  بھی مطالبات تھے کہ ڈیرہ غازیخان میں انڈسٹریل زون  کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں انڈسٹری کو فروغ ملے اور لوگ اپنا روزگار حاصل کرسکیں۔اس حوالے سے سردار اویس لغاری کی طرف سے اقدامات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -