حادثات، جرنٹ سے 2ہلاکتیں، 1شخص قتل، 2کی خودکشی، 2لاشیں برآمد 

حادثات، جرنٹ سے 2ہلاکتیں، 1شخص قتل، 2کی خودکشی، 2لاشیں برآمد 

  

 ملتان،راجن پور،خان پور،محسن وال،بارہ میل،رحیم یارخان(وقا ئع نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)تھانہ صدر جام پور کی حدود کوٹلہ مغلان کے موضع ادم گڑھ کے رہاشی  فاروق احمد جندانی  کو مبینہ طور پر اپنی بیوی شمیم بی بی  پرکسی نااشنا کے ساتھ ناجائز(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 تعلقات کا شبہ جس کی بنا پر رات کے وقت گلا دبا کرکے قتل کرکے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کے بھائی فیاض احمد نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کرکے مزید کاروائی شروع کر دی۔ تاہم ملزم فرار ہو گیا۔دریں اثناء باغ روڈ کے علاقے میں ایک نوجوان ہاشم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی،شاہی روڈ پر ڈالے اور شہ زور ڈالے میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ارشد،منیر،زبیر،فلک اور حمزہ زخمی ہوگئے۔جبکہ تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 137 سولہ ایل کے قریب سے نامعلوم بزرگ کی نعش برآمدہوئی،اطلاع ملنے پر  پولیس نے نعش کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا,پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں اثناء تھانہ سرائے سدھو کی حدود اڈا جھلار مدینہ شجاع آباد نہر سے لاوارث نعش ملی ہے،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو 1122 کے ملازمین نے لاوراث نعش کو نہر سے نکال لیا جو کہ گلی سڑی ہوئی تھی،ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو فیضان قیوم نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ اڈا جھلار مدینہ کے قریب سے گزرنے والی نہر سے شجاع آباد میں ایک لاوارث نعش ہے جس پر ہم موقع پر پہنچے ریسکیو 1122 کے ملازمین بھی اطلاع پر پہنچ گئے نعش کو نہر سے نکال لیا گیا جو کہ گلی سڑی ہوئی اور لگتا تھا کہ کافی دنوں سے نہر میں موجود رہی ہے۔علاوہ ازیں تھلی چوک کا رہائشی 20 سالہ عثمان اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔دریں اثناء تھانہ مظفر اباد کے علاقے علی والا کے قریب ملتان سے مظفر گڑھ جانے والی تیز رفتار  بس کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔معلوم ہوا ہے تھانہ مظفر آباد کے علاقے  علی والا کے قریب ملتان سے مظفر گڑھ جانے والی تیز رفتار بس نے 22 سالہ نامعلوم نوجوان کو ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں نوجوان کی موقع پر ڈیتھ ہوگئی۔ڈرائیور با سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہ مقامی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں شاہ رکن عالم کے علاقے میں گھمبے سے کرنٹ لگنے پر شہری جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے شاہ رکن عالم کے علاقے ایچ بلاک جناح پارک کے قریب سے  محمد الیاس مذکورہ اپنے گھر سے پیدل ایچ بلاک شاہ رکن عالم کالونی ملتان جا رہا تھا کہ اچانک اس نے  بجلی کے کھمبے کو پکڑ کر آگے جانے کی کوشش کی۔ تو وہ بجلی کے کھمبے سے  کرنٹ لگنے کی  وجہ سے  جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر کاروائی کی ہے۔دریں اثناء مخدوم رشید کے علاقے میں ٹوکہ مشین سے کرنٹ لگنے سے  20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے تھانہ مخدوم رشید  علاقے میں 20 سالہ محمد وقاص گھاس کاٹنے والے ٹوکہ پر کام کر رہا تھا کہ اچانک ٹوکہ مشین سے اسکو کرنٹ لگ گیا۔جس سے اسکی موقع پر کہ ڈیتھ ہوگئی۔مقامی پولیس نے قانونی کارروائی کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -