حالات کا ستم،والدکمسن بیٹی سمیت نہر میں کودگیا

حالات کا ستم،والدکمسن بیٹی سمیت نہر میں کودگیا

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)حالات سے دلبرداشتہ ہوکر والد نے کمسن بیٹی کے ہمراہ نہر صادق برانچ میں چھلانگ ماردی اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کرکے 4 سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی جبکہ 45 سالہ شخص کی تلاش جاری۔ تفصیل (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود پل دڑی سانگی پر حالات سے دل برداشتہ ہوکر والد نے کمسن بیٹی سمیت نہر صادق برانچ میں چھلانگ لگادی۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع فراہم کی جس پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ نہر صادق برانچ میں ریسکیو آپریشن کے دوران بچی کی لاش 30 کلو میٹر کے فاصلے سے برآمد ہوئی ریسکیوعملہ نے لاش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی جبکہ کمسن بچی کے والد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نہر صادق برانچ میں چھلانگ لگانے والوں کی شناخت ٹبہ ہیڈ والی کے رہائشی 45 سالہ ناصر اقبال اور 4 سالہ کمسن بیٹی زینب ناصر اقبال سے ہوئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -