اگلا الیکشن انشا اللہ کارگردگی کی بنیاد پر لڑیں گے،سمیع الحسن گیلانی

اگلا الیکشن انشا اللہ کارگردگی کی بنیاد پر لڑیں گے،سمیع الحسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ(نمائندہ پاکستان)عوام کی خدمت ھمارا منشور ھے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
اگلا الیکشن انشا اللہ کارگردگی کی بنیاد پر لڑیں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے مشائخ کونسل اتحاد کے چیئرمین مخدوم سید سہیل حسن گیلانی سابق ناظم مخدوم سید سلمان حسن کیلانی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھمیشہ حلقے کی عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کیے ھیں جو کہ عوام کی بہتری کے ھوں گے ضلع کونسل سے لیکر تحصیل نظامت تک ریکارڈ ترقیاتی کام کراے ھیں صرف اللہ کی رضا کی خاطر اپنے حلقے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ھیں میری ایم این اے شپ کی چار سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ھو رھے ھیں 220 بستیوں کو بجلی کی فراہمی ھسپتال کی اپ گرڈیشن THQ لیول کا ماڈل ھسپتال پر کام جاری ڈیلاسز سسٹم یونٹ کا قیام اوچشریف میں ماڈل نادرا کا قیام 220 بستیوں کو بجلی کی فراھمی ٹف ٹائل روڈ میٹل روڈ سیوریج کا نظام سب کے سامنے ہے  حلقے میں کارپٹ میٹل روڈ کا جال حلقے میں نیو گیس لان کی فراھمی انشا اللہ اگلا الیکشن کارگردگی کی بنیاد پر ھوگا اب بھی ھمارے 100 کروڑ کے منصوبوں کے پیسے ریلیز ھو چکے ھیں اگلے چند ماہ میں ترقیاتی کاموں سے علاقہ کا نقشہ ھی بدل جاے گا کیونکہ عوام کی خدمت ھمارا منشور ھے سیاست  عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔