عمران کا امریکی سازش کا بیانیہ پٹ چکا،یوسف رضا گیلانی

عمران کا امریکی سازش کا بیانیہ پٹ چکا،یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان و اپوزیشن لیڈر سینیٹ  مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کسی بھی عسکری ادارے اور عدلیہ کے خلاف بولنا(بقیہ نمبر1صفحہ6پر) 
غیر آئینی عمل ہے جو بھی اس طرح کی بیان بازی کرتا ہے اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ پٹ چکا ہے، اگر کوئی امریکی سازش تھی تو عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا پاکستان کو تین ٹکڑے اور اداروں کے خلاف  غیرذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیے ایف اے ٹی ایف پر سارا کریڈٹ انہیں دے دیں لیکن آئی ایم ایف کی شرائط ان کے معاہدوں کے مطابق ہم نہ مانے تو کوئی ہمیں کچھ بھی نہیں دے گا ہم ملک بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار ارشد اقبال بھٹہ و دیگر سیاسی جماعتوں نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، 17 جولائی کو سلمان نعیم واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سلمان نعیم۔عبد الوحید ارائیں ں۔ارشد اقبال بھٹہڈاکٹر جاوید صدیقی۔سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسپیکر کسی جماعت کا رکن نہیں ہوتا اس کا کردار غیر جانبدار ہونا چاہئیے جو غیر جانبدار نہ ہو وہ اسپیکر نہیں ہے موجودہ اپوزیشن تو اس کی بار بار مرتکب ہورہی ہے اداروں کو نوٹس لینا چاہئیے عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ فلاپ ہو چکا ہے عوام اس بیانیہ کو مسترد کر چکے ہیں، اقتدار کسی کی وراثت نہیں ہوتا مجھے بھی چند سیکنڈ کے لئے نااہل قرار دیا گیا میں نے وزارت عظمی چھوڑنے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگایا،  انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سلمان نعیم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سلمان واضح اکثریت حاصل کریں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم نے کہا ہے کہ 17جولائی فتح کا دن ہوگا۔تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکن بھرپور الیکشن کمپین چلا رہے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عبد الوحید ارائیں نے کہا ہے کہ مخالفین کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کا شکر گزار ہیں جوکہ مسلم لیگ کے امیدوار سلمان نعیم حمایت کر رہے ہیں