بارش، محکمہ صحت نے ضلع میں انسد ا د ڈینگی سرگرمیوں کو بڑھا دیا 

بارش، محکمہ صحت نے ضلع میں انسد ا د ڈینگی سرگرمیوں کو بڑھا دیا 

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان میں بارش کے بعد محکمہ صحت نے ضلع میں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بڑھا دیا ہے۔ٹیموں نے خصوصی طور پر ڈینگی سرویلینس کا سلسلہ جاری رکھا۔اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی کی جانب سے احکامات کیئے گئے ہیں کہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہنا اور فیلڈ کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا۔2. لاروا کش سرگرمیاں شروع کریں۔لاروا کا پتہ لگانے اور مکینیکل رموول پر توجہ دیں۔4. سپرے کے آلات کی سو فی صد  فعالیت کو یقینی بنائیں سی ای او(ہیلتھ)ملتان نے گزشتہ روز اینٹامالوجسٹ کے ہمراہ فیلڈ کا دورہ کیا اور لاروا کش سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ڈینگی ٹیمز کو دل جوئی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔اس ضمن میں سی ای او (ہیلتھ)ملتان کی طرف سے شہریوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -