گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک زرخیز خطہ ہے:عارف علوی

  گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک زرخیز خطہ ہے:عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     گلگت (این این آئی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک زرخیز خطہ ہے، یہاں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیے گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک اچھی حکومت کی یہ پہچان ہے کہ وہ ترقی کے سفر میں تیزی سے آ گے بڑھتی ہے  میں پاکستان کی ترقی کے بارے میں پر امید ہوں،کورونا وائرس کی وبا میں بھی ہم نے دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے۔ہم میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے  گلگت بلتستان میں سیاحت اور دیگر میدان میں وسائل کے مقابلے میں ہنر مند افراد کی قلت ہے۔اس لئے ان وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہوگی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی ممبران کے  مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران جن میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران  موجود تھے۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -