جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے  مگر کوئی چوٹ نہیں آئی

  جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے  مگر کوئی چوٹ نہیں آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیکل سے گرنے کے فوراً بعد ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر افراد کے ساتھ سائیکلنگ کر رہے تھے۔ امریکی صدر ان دنوں چھٹیاں گزارنے کیلئے ریاست ڈیلاویئر میں موجود ہیں۔


 جو بائیڈن

مزید :

صفحہ اول -