کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کاانکشاف

  کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کاانکشاف

  

اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کاانکشاف ہوا ہے جس کے  بعد وزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مظابق کالے شیشوں کے اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کاروائی کیکئے ہدایات جاری کردیں۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کررہے ہیں۔ جعلساز کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔ عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ کریک داؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔ 

کالے شیشے

مزید :

صفحہ اول -