افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

  افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

  

        کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس بار مذاکرات کسی نتیجے  پر پہنچ جائیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا  تھا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کیلئے ہمارا کردار ثالث کا ہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین  پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ترجمان افغان طالبان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جنگ بندی سے حملوں کا سلسلہ رکا رہے۔

 ذبیح اللہ مجاہد

مزید :

صفحہ اول -