سکھر:مہر اور جتوئی برادری کے دو گروہوں تصاد،2افراد جاں بحق 

  سکھر:مہر اور جتوئی برادری کے دو گروہوں تصاد،2افراد جاں بحق 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھرکے کچے میں مہر اور جتوئی برادری کے دو گروہوں میں زمینی تنازع پر دوافراد قتل،چار زخمی تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کے کے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں زمین کی ملکیت کے تنازعہ پر مہر اور جتوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد اسلام جتوئی اور یاسین مہر موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے واقعہ کہ اطلاع پر پولیس کی بھاری جمعیت علاقے میں پہنچ گئی تاہم علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے سکھرپولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے سکھر سول اسپتال منتقل کردیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق مقتولین میں شامل اسلام جتوئی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -