ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے،محمد حسین محنتی

  ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے،محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سابقہ و موجودہ حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔پی ٹی آئی کی طرح شہباز شریف کی قیادت میں قائم پی ڈی ایم حکومت میں میں بھی وہی پارٹیاں شامل ہیں۔ مگر مہنگائی سے لیکر لوڈ شیڈنگ تک عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کی مخلص و دیانتدار قیادت ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتوار 19 جون کو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔قبل ازیں صوبائی امیر نے ضلعی ذمے داران اور بلدیاتی امیدواران کے جائزہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن ملک و قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی مخالفین کے فارم رد و حراساں کرکے سندھ کے بلدیاتی انتخابی عمل کو چرانا چاہتی ہے۔ 1970 سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی کسیی نہ کسی شکل میں اقتدار میں رہی ہے مگر اس نے سندھ میں لوٹ مار اور تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے