کراچی: بھنگوریہ ٹاون عزیز آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

  کراچی: بھنگوریہ ٹاون عزیز آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ ٹاون میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کی جانب سے بھنگوریہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں سوریج کی نئی لائنوں سمیت سی سی فلورنگ اور میٹھے پانی کی لائنیں ڈالی جارہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ہونے سے اہل علاقہ بھی خوش نظر آتے ہیں ۔علاقے میں طویل عرصے بعد ہونے والے ترقیاتی کاموں کے اغاز پر ایم بی ویلفیئر محلہ کمیٹی کی جانب سے ان کاموں کو سہرایا گیا ضلع وسطی کے صدر استاد مسرور احسن اور سیکرٹری انفارمیشن شہزاد مجید کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے بھنگوریہ ٹاون میں ایک طویل عرصے بعد یہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد مجید کے مطابق عید گاہ جامع مسجد الفاروق اور دیگر مقامات پر سوریج کی شکایات زیادہ تھی جن کو فوری حل کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا پی پی پی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر یہ تمام کام کرائے جارہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل ہوسکیں 

مزید :

کراچی صفحہ آخر -