پیپلزپارٹی سکھر کا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی پاور شو

  پیپلزپارٹی سکھر کا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی پاور شو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی پی سکھر کا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی پاور شو،عوامی رابطہ مہم کیلئے ریلی کا انعقاد،سکھر کی 32یونین کمیٹیوں کے نامزد امیدواروں سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدے داروں و جیالوں کی شرکت شہر کی فضاء جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی گلوب چوک لب مہران سے شروع ہوئی  اور مختلف شاہراؤں کا گشت کیا ریلی کی قیادت سابق  مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ،پی پی سٹی سکھر صدر مشتاق سرھیو،سید زیرک شاہ،سابق ڈپٹی مئیر طارق چوہان،میر عبدالرحمن مینگل،ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر چوہدری اظہر حسنین و دیگر کررہے تھے جبکہ ریلی میں سکھر سٹی کی 32 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین،وائیس چئیرمین،کونسلرز سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے ذمیداران، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان ریلی میں شامل تھے شرکاء ریلی کے نعروں سے سکھر فضاء جئے بھٹو جئے پی پی کے نعروں سے گونج اٹھی،شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریلی قیادت نے کہا کے سکھر کے شہریوں نے ثابت کردیا ہے کہ سکھر پی پی کا گڑھ ہے اور ہمیشہ رہے گا انشاء اللہ مخالفین کو انتخابات میں ناکامی کا سامنا ہوگا ماضی کی طرح پی پی امیدوار کامیاب ہوکر عوام کو انکے بنیادی و بلدیاتی حقوق انکی دہلیز پر فراہم کرینگے۔