لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید،،ندیم بارا،یاسر گیلانی،سبطین خان،جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس سمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں میں 28 جون تک توسیع کردی جبکہ پولیس کی جانب سے سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو پولیس کی جانب سے پولیس تشدد کیس میں بے گناہ قراردینے پر درخواست ضمانت واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج کررکھاہے اوران کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -