لڑائی جھگڑا‘پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں 9 ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی توثیق 

  لڑائی جھگڑا‘پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں 9 ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت 25 مئی لانگ مارچ کے دوران لڑائی جھگڑا کرنے پولیس پر تشدد کا مقدمہ میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 9 ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 25 مئی آزادی مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کررکھاہے،جن پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کی گئی ہیں ان میں یاسرگیلانی، مراد راس، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، شیخ امتیاز محمود،مسرت جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہراورجمشید اقبال چیمہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -