کرپشن‘اختیارات سے تجاوز کرنے پر 3کانسٹیبل نوکری سے برخاست

   کرپشن‘اختیارات سے تجاوز کرنے پر 3کانسٹیبل نوکری سے برخاست

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ نے کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے پر تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر کے مقدمہ درج کروا دیا تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر تین کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا،اہلکار نبیل، بلال، فیصل تھانہ شمالی چھاؤنی میں تعینات تھے،تینوں اہلکاروں نے شہری محسن کو گھر سے اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھا، 5 لاکھ رشوت طلب کی اور بعد ازاں محلے دار عظیم عرف شہنشاہ کی مدد سے محسن کی بیوی سے 95 ہزار رشوت لی تھی جبکہ اہلکار خاتون کو رشوت کی بقیہ رقم نہ دینے پر مقدمہ کے اندراج کی دھمکی بھی دیتے رہے خاتون کی درخواست پر محکمانہ کارروائی عمل میں لانے پر تینوں اہلکار قصور وار پائے گئے تینوں اہلکار اور انکے ساتھی شہنشاہ کے خلاف مقدمہ در ج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -