پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

  پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی جسٹس ساجد محمود سیٹھی بدھ کے روز اس درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست گزرا صباء شیخ ایڈووکیٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی پالیسی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ  پی پی ایس سی کی پالیسی ہے کہ امیدواروں کو پیپروں کی ری چینکنگ کروائی جائے،امیدواروں کو پی پی ایس سی پیروں کی ری چینکنگ نہیں کروا رہی،پی پی ایس سی اپنی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرکے قانون کی خلاف وزری کررہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پی پی ایس سی کو پالیسی پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -