اچھی کارکردگی پرپولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعام، تعریفی اسناد تقسیم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمدسہیل چودھری نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں جزاء اور سزاء کا موثرنظام موجود ہے اچھی کارکردگی پرجوانوں کامورال بلند رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار سہیل چودھری نے اچھی کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم کرتے ہوئے کیا۔ نقد انعامات و تعریفی اسناد لینے والوں میں ایس ایچ او ڈیفنس اے سید وجیہ الحسن، ایس ایچ او باغبانپورہ محمد ذکاء،ایس ایچ اومناواں فاروق اعظم،ایس ایچ اوبرکی فہیم امداد، ایس ایچ او فیکٹری ایریاوقار حسین بخاری، انسپکٹر رائے ناصر عباس، ہیڈ کانسٹیبل محمد انعام رسول، ہیڈ کانسٹیبل سید عاصم رضا، کانسٹیبلز محمد اعظم، عبدالغفور، عابد زمان، فہیم فیروز اور کانسٹیبل رائے علی رضا شامل ہیں۔