ریس کورس،گندے نالے کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد

ریس کورس،گندے نالے کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)  ریس کورس کے علاقہ ظفر علی روڈ گندا نالہ کے قریب نامعلوم نوجوان کو مردہ حالت میں پرا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی اس حوالے سے ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک  ہوا تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 

مزید :

علاقائی -