تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر پولکام آپریٹرز کی تیسری شفٹ کا آغاز 

  تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر پولکام آپریٹرز کی تیسری شفٹ کا آغاز 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے چالان کی بروقت تکمیل کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر پولکام آپریٹرز کی تیسری شفٹ شروع کروا دی تاکہ مکمل ہونے والے چالان کا بروقت کمپیوٹر میں اندراج کر کے پراسیکیوشن کا عمل مکمل کیا جا سکے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جا سکے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے پولکام آپریٹرز کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تیسری شفٹ کے آغاز کے احکمات جاری کیے۔اس موقع پر تمام تھانوں میں تعینات پولکام آپریٹرز نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اور ایس پی سی ار او ذوہیب نصراللہ رانجھا،ڈی ایس پی قدیر بشیر،انچارج سی آر او انسپکٹر حسین فاروق بھی موجود تھے۔کامران عادل کے مطابق ٹریننگ سیشن کا مقصد چالان کی فوری تکمیل اور پراسیکیوشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ٹیکنالوجی ٹولز کا استعمال دور حاضر کی اہم ضرورت ہے۔شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے چالانوں کی بروقت تکمیل میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ملزمان کوقرارواقعی سزا دلوانے میں پولکام آپریٹرز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -