دورہ سری لنکا،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 26جونس سے لگے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ26 جون سے شروع ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کو 25 جون کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دورہ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔ 8 روزہ تربیتی کیمپ 2 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ سری لنکا کے لئے کیمپ میں مدعو کرلیا گیا ہے کھلاڑی کوچز کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز کو سری لنکن بورڈ کی درخواست پر ختم کیا گیا تھا۔