نامو ر اداکارہ انجمن نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا 

         نامو ر اداکارہ انجمن نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا 

  

 لاہور(پ ر)نامور اداکارہ اور سماجی شخصیت میڈم انجمن (فلم سٹار) نے سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار نے پھولوں کے گلدستے سے اداکار ہ انجمن کاپر تپاک استقبال کیا۔ دورے میں انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلیسیمیا،ہیمو فیلیا اوردیگر خون کے امراض میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔میڈم انجمن نے سٹیٹ آف دی آرٹ  لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلیسیمیا کے مر ض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا اورہیمو فیلیا کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے۔سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابلِ ستا ئش ہے۔اِس مو قع پر صدر سُندس فاؤنڈیشن محمد یا سین خان اوردیگر ڈائریکٹر ز خالد عباس ڈار، علی رؤف،عبداللہ ملک،آمنہ اور آصف عفان  بھی موجود تھے۔انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے مریضوں کو فراہم کر دہ سہولیات کو سراہتے ہو ئے شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا تاکہ معاشرے کو تھیلیسیمیا جیسی موذی بیماری سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سُندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوٰۃ و عطیات دیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکے۔

مزید :

کلچر -