پاکستان کے سینئر اداکارمحمود اختر کی طبیعت ناساز 

  پاکستان کے سینئر اداکارمحمود اختر کی طبیعت ناساز 

  

 لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان کے سینئر اداکارمحمود اختر کی طبیعت ناساز ہے۔مشہور ڈرامہ سیریل بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک  پوسٹ شیئر کی ہے۔نبیل ظفر نے اپنے تصدیق شدہ اکانٹ انسٹاگرام پر سینئر اداکار محمود اختر اور تنویر جمال کی تصاویر شیئر کیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالی، آپ دونوں اداکاروں کو مکمل صحتیابی اور لمبی زندگی عطا کرے، آمین۔یہ بات واضح نہیں ہے کہ اداکار محمود اختر کو کونسا مرض لاحق ہوا ہے اور نہ ہی ان کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

مزید :

کلچر -