کاہنہ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ،زیر حراست ملزم ہلاک،ساتھی فرار

کاہنہ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ،زیر حراست ملزم ہلاک،ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں زیر حراست خطرناک ملزم عمران شمشاد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سی آئی اے پولیس زیر حراست ملزم عمران شمشاد کو ریکوری کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں چھڑوانے کے لیے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عمران شمشاد مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں شکور، خرم شہزاد اور دو نامعلوم شامل تھ چاروں مفرور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ہلاک ملزم ڈکیتی قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید :

علاقائی -