فنڈز میں کمی کے بعد قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ سہولت بند کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

فنڈز میں کمی کے بعد قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ سہولت بند کی جارہی ہے، ...
فنڈز میں کمی کے بعد قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ سہولت بند کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز میں کمی کے بعد وہاں صحت کارڈ سہولت بند کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت قبائلی عوام کے حقوق بھی چوری کرنا چاہتی ہے، وفاقی حکومت فوری قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے فنڈز  فراہم کرے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے مزید کہا کہ فنڈز دیے جائیں تاکہ قبائلی اضلاع کے عوام کو  صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کرسکیں۔